آئیسکو ریجن میں بوقت ضرورت مختلف دورانیے کی لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے، ترجمان آئیسکو

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):ترجمان آئیسکو نے کہا ہے کہ شدید دھند کے باعث 500/220 کے وی ٹرانسمیشن لائنوں کی ٹرپنگ کے باعث بجلی کی پیداوار میں آنے والی عارضی کمی کی وجہ سے آئیسکو ریجن میں بوقت ضرورت مختلف دورانیے کی لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے۔ پیر کو جاری بیان میں ترجمان آئیسکو نے کہا کہ انتظامیہ بجلی کی بندش سے صارفین کو پیش آنے والی مشکل سے …

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):ترجمان آئیسکو نے کہا ہے کہ شدید دھند کے باعث 500/220 کے وی ٹرانسمیشن لائنوں کی ٹرپنگ کے باعث بجلی کی پیداوار میں آنے والی عارضی کمی کی وجہ سے آئیسکو ریجن میں بوقت ضرورت مختلف دورانیے کی لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے۔

پیر کو جاری بیان میں ترجمان آئیسکو نے کہا کہ انتظامیہ بجلی کی بندش سے صارفین کو پیش آنے والی مشکل سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور اس سلسلے میں صارفین سے معذرت کرتے ہوئے تعاون کی درخواست کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئیسکو حکام متعلقہ فارمیشنز کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، طلب کے مطابق بجلی کا کوٹہ دستیاب ہوتے ہی بجلی کی جاری لوڈ مینجمنٹ ختم کر کے صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی شروع کر دی جائے گی۔ صارفین مزید معلومات کے حصول کے لئے بلوں پر درج نمبروں یا ہیلپ لائن نمبر 118 پر کال کریں۔

مزید خبریں