آئیسکو نے(کل) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے کل (بدھ) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے …

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے کل (بدھ) کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

4 مارچ 2026ء کو اسلام آباد سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک این آئی ایچ، ٹی اینڈ ٹی، بی/کاہوI، بی/کاہو II، ٹریٹ، گالف سٹی، پارک ویو، اتھل، شاہپور فیڈرز ،اٹک سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک اٹک رورل، تین میلہ، باغ نیلاب، فوارہ چوک فیڈرز ،جی ایس او سرکل میں صبح 08:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک 132 کے وی چکوال، بھگوال، تلہ گنگ، 132 کے وی کہوٹہ سٹی پالندری،صبح 09:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن نیو واہ بہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔