آئیسکو نے ضروری مینٹیننس کے باعث کل اتوار کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے ضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث کل اتوار کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے ضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث کل اتوار کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ہفتہ کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

10 مئی کو جہلم سرکل میں صبح 07:00بجے سےدوپہر11:00 بجے تک، پکھوال، ایف8 (کچہری)، اجمل شہید، کریم پورہ، بلال ٹاؤن، عباس پورہ، بوریاں، ایف2 (چپ بورڈ)، انڈسٹریل، ایف10 (کالا بیس) فیڈرز،جی ایس او سرکل میں صبح08:00 بجے سےشام06:00بجے تک، 132 کے وی چکوال بھگوال تلہ گنگ، کہوٹہ سٹی ،پلندری اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سےبجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔