اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو )نے (کل )بدھ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور …
آئیسکو نے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو )نے (کل )بدھ کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی
۔ 8 اپریل 2026 کو اسلام آباد سرکل میں صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک سکھ چین، ایف 9 پارک، ایف ٹین ون، میزان بینک، ایچ سی 3 پمز، سی 2، پاک لینڈ، ایف10 مرکز، ایف10، ایف ٹین تھری، اپر ٹوپہ، پتریاٹہ فیڈرز ،اٹک سرکل میں صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک شکر درہ، اٹک رورل، تین میلہ، باغ نیلاب فیڈرز ،جہلم سرکل میں صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ثناء اللہ، مشین محلہ، پکھوال، ایف 2 (چِپ بورڈ)، انڈسٹریل، ایف 10 (کالا بیس) فیڈرز ،
چکوال سرکل میں صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مین بازار فیڈرز ، جی ایس او سرکل میں صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک 132 کے وی گرڈ سٹیشن بھگوال ، صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک آزاد پتن فیڈر اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ وقت سے پہلے کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔








