آئیسکو نے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے (کل )بدھ کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے (کل )بدھ کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس،اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ 14 اپریل 2026ء کو اسلام آباد سرکل میں صبح 08:00 بجے سے دوپہر 01:00 بجے تک سکھ چین، ایف 9 پارک، ایف 10/1، میزان بینک، HC3 پمز، سی -2، پاک لینڈ، ایف 10 مرکز، ایف 10، ایف 10/3 فیڈرز، صبح 09:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک کلڈنہ، گھڑیال، انگوری، ٹی اینڈ ٹی، گالف سٹی، ٹریٹ فیڈرز ،راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک قائداعظم کالونی، سمرزار فیڈرز ،راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک ڈھوک چوہدریاں، پشاور روڈ، ملت آباد،

این آر سی، کوب لین، اڈیالہ، ڈھوک نور میں بجلی معطل رہے گی جبکہ صبح 07:00 بجے سے دوپہر 03:00 بجے تک عسکری 11، چیئرنگ کراس فیڈرز ،چکوال سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک ڈفر، پی ڈی خان فیڈرز ،جہلم سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک پکھوال، ایف 2 (چپ بورڈ)، انڈسٹریل، ایف 10 (کالا بیس) فیڈرز ،جی ایس او سرکل میں صبح 08:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک 132 کے وی نیو واہ (WAH 05) تا پی او ایف سائوتھ، صبح 08:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک ،132 کے وی چکوال ، بھگوال، تلہ گنگ اور 132 کے وی کہوٹہ سٹی ، پلندری لائنز اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ ترجمان نے کہا کہ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔