آئیسکو کا بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے ضروری سسٹم مینٹیننس کی وجہ سے (کل )پیر کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے ضروری سسٹم مینٹیننس کی وجہ سے (کل )پیر کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ اتوار کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس، اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔13 اپریل کواسلام آباد سرکل میں صبح 08:00 بجے سے دوپہر 01:00 بجے تک، Iـ8/4، Iـ8 مرکز، CCCـII فیڈرز، صبح 09:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک ،شاہپور، این آئی ایچ ، ٹی اینڈ ٹی، بنی کہوI، بنی کہوII، ٹریٹ، گالف سٹی، پارک ویو، اتھل، خانہ ڈاک، برما، وحیدآباد، رحمان انکلیو، خانہ ایسٹ، خانہ II، النور کالونی، شریف آباد، غوری گارڈن، اسکیمI اور متعلقہ فیڈرزراولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک

اے پی ایف، ایس پی ڈی ، پریال، چکری، ہسکول اور متعلقہ فیڈرز ،اٹک سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک ،فوارہ چوک فیڈر ،جہلم سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک ،ثناء اللہ، مشین محلہ، کھائی کلیہ، نتھوالہ، سنگھوئی، صفدر شہید اور متعلقہ فیڈرز ،جی ایس او سرکل میں صبح 08:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک ،132 کے وی نیو واہ (WAHـ05) سے پی او ایف ساؤتھ تک، صبح 07:00 بجے سے شام 05:00 بجے تک ،آزاد پتن، صبح 08:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک، 132 کے وی چکوال بھگوال تلہ گنگ اور 132 کے وی کہوٹہ سٹی پلندری لائن اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔