اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):آئیسکو کے تمام آپریشن سرکل انچارجز فیس بک ای کچہریوں کا انعقاد کریں گے۔۔آئیسکو انتظامیہ کی جانب سے صارفین کی سہولت اور بجلی سے متعلق شکایات کے بروقت اندراج و ازالے کیلئے (کل )بدھ صبح ساڑھے 9 بجے تا دن ساڑھے 11 بجے تک آئیسکو کے تمام آپریشن سرکل انچارجز فیس بک ای کچہریوں کا انعقاد کریں گے۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق شکایات کے اندراج اور …
آئیسکو کے تمام آپریشن سرکل انچارجز فیس بک ای کچہریوں کا انعقاد بدھ کو کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):آئیسکو کے تمام آپریشن سرکل انچارجز فیس بک ای کچہریوں کا انعقاد کریں گے۔۔آئیسکو انتظامیہ کی جانب سے صارفین کی سہولت اور بجلی سے متعلق شکایات کے بروقت اندراج و ازالے کیلئے (کل )بدھ صبح ساڑھے 9 بجے تا دن ساڑھے 11 بجے تک آئیسکو کے تمام آپریشن سرکل انچارجز فیس بک ای کچہریوں کا انعقاد کریں گے۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق شکایات کے اندراج اور موقع پر ازالے کے لئے صارفین اسلام آباد سرکل کی فیس بک آئی ڈی SE IESCO Islamabad E-Kachery ،ٹیلیفون نمبر 051-9260194، راولپنڈی سٹی سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Rawalpindi-City E-Kachery ،ٹیلیفون نمبر051-9292675، راولپنڈی کینٹ سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Rawalpindi-Cantt E-Kachery ،ٹیلیفون نمبر-051-9293048، اٹک سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Attock E-Kachery ٹیلیفون نمبر051-4950343، چکوال سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Chakwal E-Kachery ،ٹیلیفون نمبر0543-668500، جہلم سرکل کی فیس بک آئی ڈیSE IESCO Jhelum E-Kachery ،ٹیلیفون نمبر0544-9270377پر دیئے گئے اوقات کے دوران رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے گزارش کی کہ ای۔کچہری میں کال کرتے وقت اپنا نام، بلنگ ریفرنس نمبر اور رابطہ نمبر فراہم کریں تاکہ شکایات کو متعلقہ دفتر تک بروقت بھجوایا جا سکے۔








