اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سرمایہ کا ری قیصراحمدشیخ نے کہاہے کہ آئینی ترامیم وقت کی ضرورت ہے، اتفاق رائے کے بغیرہم قومی معیشت کوبہترنہیں بناسکتے، 10کروڑلوگوں کوغربت سے نکالنے کےلئے ہمیں مل کرکام کرنا ہوگا۔منگل کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم پربحث میں حصہ لیتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہاکہ آج اسلام آبادکچہری میں خودکش حملہ افسوسناک ہے،ہمارا اصل مسئلہ اتفاق رائے کا فقدان ہے،ایک حملے …
آئینی ترامیم وقت کی ضرورت ، 10کروڑلوگوں کوغربت سے نکالنے کےلئے ہمیں مل کرکام کرنا ہوگا،وفاقی وزیرسرمایہ کا ری قیصراحمدشیخ کا قومی اسمبلی میں خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سرمایہ کا ری قیصراحمدشیخ نے کہاہے کہ آئینی ترامیم وقت کی ضرورت ہے، اتفاق رائے کے بغیرہم قومی معیشت کوبہترنہیں بناسکتے، 10کروڑلوگوں کوغربت سے نکالنے کےلئے ہمیں مل کرکام کرنا ہوگا۔منگل کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم پربحث میں حصہ لیتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہاکہ آج اسلام آبادکچہری میں خودکش حملہ افسوسناک ہے،ہمارا اصل مسئلہ اتفاق رائے کا فقدان ہے،ایک حملے سے جانی نقصان کے علاوہ مجموعی سرمایہ کا ری کے ماحول کو نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بارہا میثاق معیشت کی بات کی ،میثاق معیشت کےلئے اتفاق رائے ضروری ہے،اس وقت ہماری برآمدات 32ارب ڈالر ہیں، ملک میں سرمایہ کا ری کا حجم پڑوسی ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے، اتفاق رائے کے بغیرہم قومی معیشت کوبہترنہیں بناسکتے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم ضروری اوربروقت ہیں ، مجھے خوشی ہے کہ آرمی چیف کے لیے ڈیفنس فورسز کے چیف کا عہدہ متعارف کرایا جا رہاہے، حالیہ پاک بھارت جنگ میں فیلڈمارشل عاصم منیرنے قابل فخرکرداراداکیا۔
انہوں نے کہاکہ امن وامان کی صورتحال میں بہتری سے مجموعی ماحول میں بہتری آئے گی۔وفاقی وزیرنے کہاکہ آئینی کیسز سے عدالت کا زیادہ وقت لگتاتھا اوراس سے عام شہریوں کے مقدمات تاخیرکاشکارہوجاتے تھے،آئینی عدالت کے قیام سے عام لوگوں کے مقدمات کوجلد نمٹانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہاکہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعداختیارات کی نچلی سطح پرمنتقلی کا عمل مکمل نہیں ہوسکا،تعلیم کا شعبہ صوبوں کومنتقل ہونے سے بہتری نہیں آئی ، تعلیم اوردیگرشعبوں میں اصلاحات کےلئے مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آبادی میں اضافے کی شرح 3.2فیصد ہے جبکہ اس شرح سے مجموعی قومی پیداوارمیں اضافہ نہیں ہورہا، 10کروڑلوگوں کوغربت سے نکالنے کےلئے ہمیں مل کرکام کرنا ہوگا۔








