اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):آئینی عدالت کے اسلام آباد ہائی کورٹ بلڈنگ آنے کے بعد کورٹ رومز کی منتقلی کا عمل پیر کے روز بھی جاری رہا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے بدستور کورٹ ون میں ہی کیسز کی سماعت کی جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت کو کورٹ روم نمبر ون سے تھری میں منتقل کر دیا گیا. جہاں پہلے جسٹس …
آئینی عدالت کے اسلام آباد ہائیکورٹ بلڈنگ آنے کے بعد کورٹ رومز کی منتقلی کا عمل جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):آئینی عدالت کے اسلام آباد ہائی کورٹ بلڈنگ آنے کے بعد کورٹ رومز کی منتقلی کا عمل پیر کے روز بھی جاری رہا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے بدستور کورٹ ون میں ہی کیسز کی سماعت کی جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت کو کورٹ روم نمبر ون سے تھری میں منتقل کر دیا گیا.
جہاں پہلے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت قائم تھی جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے کورٹ نمبر ٹو میں آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پہلے روز کیسز کی سماعت کی۔آئینی عدالت کے ججز جسٹس عامر فاروق ، جسٹس حسن اظہر رضوی سیکنڈ فلور پر بیٹھیں گے۔
اسلام آباد ہائی کے جسٹس محمد آصف اور جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالتیں بھی سیکنڈ فلور پر قائم ہیں۔ عدالتوں کی منتقلی کے باعث دو ججز کی گذشتہ روز کی سماعت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی تھی جبکہ جسٹس محمد آصف اور جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت کی کی کاز لسٹ بھی منسوخ کی گئی۔








