آئین اور نیب کے قوانین کے تحت عدالت میں زیرسماعت مقدمات پر ایوان میں بحث نہیں ہو سکتی، بیرسٹر فروغ نسیم

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ آئین اور نیب کے قوانین کے تحت عدالت میں زیرسماعت مقدمات پر ایوان میں بحث نہیں ہو سکتی‘ نیب آزاد ادارہ ہے‘ نیب کے کسی قانونی نکتے پر اگر اعتراض ہوتا تو یہ اپنے دور حکومت میں اس میں تبدیلی لاتے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی …

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ آئین اور نیب کے قوانین کے تحت عدالت میں زیرسماعت مقدمات پر ایوان میں بحث نہیں ہو سکتی‘ نیب آزاد ادارہ ہے‘ نیب کے کسی قانونی نکتے پر اگر اعتراض ہوتا تو یہ اپنے دور حکومت میں اس میں تبدیلی لاتے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ قائد حزب اختلاف نے کمیٹی کے قیام کا جو مطالبہ کیا ہے قانونی طور پر ایسا ممکن نہیں۔ نیب آرڈیننس کی دفعہ 36 کے تحت ایسا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کی ایوان میں حاضری کے حوالے سے سپیکر نے جب رابطہ کیا تو بطور وزیر قانون میں نے انہیں رول108 کے تحت دونوں صورتوں کی وضاحت کی تاہم سپیکر نے اچھے طرز عمل کا مظاہرہ کیا اور بہتر انداز میں معاملات کو آگے بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ سیکشن 31 تین اے کے تحت عدالت میں زیر سماعت کسی بھی معاملے میں ایوان پر بحث نہیں ہو سکتی۔