آئین کے مطابق پاکستان میں اقلیتوں کو تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں، سردار محمد یوسف

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میں کرسمس کے حوالے سے بدھ کو تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف اور وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور مسیحی برادری کے رہنماؤں کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سردار …

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میں کرسمس کے حوالے سے بدھ کو تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف اور وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور مسیحی برادری کے رہنماؤں کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں موجود مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتا ہوں، تمام مذاہب کی تعلیمات محبت، ہمدردی، امن و رواداری پر مبنی اور ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، مذاہب اور ثقافتوں کا تنوع پاکستان کے لیے باعث استحکام ہے، مسیحی برادری نے پاکستان کی سماجی، معاشرتی اور اقتصادی ترقی میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے، عدلیہ، افواج، تعلیم، صحت اور تمام شعبوں میں اقلیتوں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، آئین کے مطابق پاکستان میں اقلیتوں کو تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں۔

وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947ء کی اپنی تاریخی تقریر میں کہا تھا کہ ہر کسی کو بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب کے برابر حقوق، مراعات اور ذمہ داریاں حاصل ہوں گی اور نئی ریاست پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہوگی۔

موجودہ حکومت میں تمام صوبوں اور وفاقی کابینہ میں اقلیتوں کی نمائندگی موجود ہے، مسلم لیگ ن وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اقلیتی برادری بالخصوص مسیحی برادری کے حقوق کے تحفظ، ان کی شخصی و سماجی آزادی کو یقینی بنایا، اس سال بھی پاکستان میں کرسمس کا تہوار سرکاری سطح پر منایا جارہا ہے، وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اقلیتوں کی عبات گاہوں اور تاریخی ورثے کے تحفظ اور بحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے تقریب میں شامل مسیحی برادری کے ارکان میں تحائف بھی تقسیم کیے۔

 

مزید خبریں