آئی ایس پی آر نے مستونگ آپریشن کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری کر دیں

اسلام آباد ۔ 08 جون (اے پی پی) پاک فوج نے کامیاب آپریشن کر کے بلوچستان میں بلواسطہ یابلاواسطہ داعش کے کسی منظم ڈھانچے کے قیام کا موثر انداز میں انسداد کیا ہے ۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے مستونگ آپریشن کے حوالے سے جاری مزید تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اداروں نے مستونگ …

اسلام آباد ۔ 08 جون (اے پی پی) پاک فوج نے کامیاب آپریشن کر کے بلوچستان میں بلواسطہ یابلاواسطہ داعش کے کسی منظم ڈھانچے کے قیام کا موثر انداز میں انسداد کیا ہے ۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے مستونگ آپریشن کے حوالے سے جاری مزید تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اداروں نے مستونگ میں 10سے15دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر یکم سے تین جون تک آپریشن کیا جس کے دوران کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی العالمی کے خفیہ ٹھکانوںکو نشانہ بنایا گیا ۔ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ کالعدم تنظیم داعش کے لئے مواصلاتی ڈھانچہ فراہم کررہی ہے جس کامقصد داعش کو بلوچستان میں لانا تھا۔ مستونگ کے 10کلومیٹرکے علاقے میں آپریشن یکم جون سے شروع ہوا جو تین دن تک جاری رہا۔ خفیہ ٹھکانوں میں موجود دہشت گردوں نے مزاحمت کی ۔3جون کو کلیئرنس آپریشن مکمل کیا گیا ۔فائرنگ کے تبادلے میں 2 خود کش بمباروں سمیت 12خطرناک دہشت گرد مارے گئے۔ 12مئی کو مولانا عبدالغفور حیدر پر خود کش حملہ کرنے والا حملہ آور اسی خفیہ ٹھکانے سے بھجوایا گیا تھا۔ اس آپریشن کے دوران 2افسران سمیت 5سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

Leave a Reply