آئی ایس پی آر نے ٹی وی اینکرز کے”ہر ایک پاکستانی نے پکارا پاکستان“ عنوان سے نیا پرومو جاری کردیا

راولپنڈی ۔ 19 مارچ (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے ٹی وی اینکرز کے”ہر ایک پاکستانی نے پکارا پاکستان“ عنوان سے نیا پرومو جاری کردیا ہے، پرومو میںاینکرز کے یوم پاکستان کے حوالے سے پیغامات شامل ہیں ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئےے”ہر ایک پاکستانی نے پکارا پاکستان“ عنوان سے نئے پرومو میں اینکر ندیم ملک نے …

راولپنڈی ۔ 19 مارچ (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے ٹی وی اینکرز کے”ہر ایک پاکستانی نے پکارا پاکستان“ عنوان سے نیا پرومو جاری کردیا ہے، پرومو میںاینکرز کے یوم پاکستان کے حوالے سے پیغامات شامل ہیں ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئےے”ہر ایک پاکستانی نے پکارا پاکستان“ عنوان سے نئے پرومو میں اینکر ندیم ملک نے کہا کہ امن کا نشان یہ ہمارا پاکستان ہے۔کامران شاہد نے کہا کہ 23مارچ 2018ءپر دہشت گردی کا خاتمہ کرنے والے پاک فوج کے افسروں، سپاہیوں اور عوام کے نام ہے۔ اینکرشوکت پراچہ نے کہا کہ ہم نے بے مثال قربانیاں دیکر پاکستان کو محفوظ بنایا ہے۔ اینکرعاصمہ شیرازی نے کہا کہ ہم سوچ بدلتے ہیں محبت کے ساتھ ۔ جاوید چوہدری نے کہا کہ 23مارچ پاکستان کی بنیاد کا دن ہے۔

مزید خبریں