راولپنڈی ۔ 22 اپریل (اے پی پی) پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ قبائلیوں کے مسائل حل کرنا ہے اور ملک دشمنوں کی نظر ہونے نہیں دینا،قبائلیوں نے فورسز کے ساتھ مل کرقیام امن کیلئے بڑی قربانیاں دیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بات انہوں نے میرانشاہ میں تاجروں کے جرگے سے ملاقات کے بعد …
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی میرانشاہ میں تاجروں کے جرگے سے ملاقات کے بعد گفتگو

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 22 اپریل (اے پی پی) پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ قبائلیوں کے مسائل حل کرنا ہے اور ملک دشمنوں کی نظر ہونے نہیں دینا،قبائلیوں نے فورسز کے ساتھ مل کرقیام امن کیلئے بڑی قربانیاں دیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بات انہوں نے میرانشاہ میں تاجروں کے جرگے سے ملاقات کے بعد گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر تاجر مسائل کے حل کیلئے جرگہ منعقد ہوا۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کوئی بھی مسئلہ ایسا نہیں ہے جو مذاکرات سے حل نہ ہوسکے، قبائلیوں نے فورسز کے ساتھ مل کرقیام امن کیلئے بڑی قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ آپریشنز سے دہشت گردی ختم ہوئی، اب پہلے سے بہتر ماحول ملے گا، عوامی مسائل کا حل ریاست کی اولین ترجیح ہے۔








