اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) پاکستان بیت المال انفرادی معاونت کے پروگرام (آئی ایف اے )کے تحت رواں مالی سال کے دوران 28 ہزار 992 افراد میں 12066.96 ملین روپے کی رقوم تقسیم کرچکا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے دوران انتہائی نظرانداز شدہ 28 اضلاع کے مستحق افراد میں انفرادی مالی اعانت کے طور پر 308.75 ملین روپے کی امدادی رقوم تقسیم کی گئیں۔ پاکستان بیت …
آئی ایف اے پروگرام کے تحت رواں مالی سال کے دوران 28,992 افراد میں 12066.96 ملین روپے کی رقوم تقسیم کی جا چکی ہیں ، ذرائع پاکستان بیت المال
اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) پاکستان بیت المال انفرادی معاونت کے پروگرام (آئی ایف اے )کے تحت رواں مالی سال کے دوران 28 ہزار 992 افراد میں 12066.96 ملین روپے کی رقوم تقسیم کرچکا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے دوران انتہائی نظرانداز شدہ 28 اضلاع کے مستحق افراد میں انفرادی مالی اعانت کے طور پر 308.75 ملین روپے کی امدادی رقوم تقسیم کی گئیں۔ پاکستان بیت المال کے ذرائع کے مطابق بیت المال انفرادی مالی تعاون کے ذریعے غربت کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے اور مختلف علاقوں میں صحت، تعلیم کے لئے خصوصی افراد کو اعانت فراہم کر رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت رواں مالی سال کے دوران 28 ہزار 992 افراد کو 12066.96 ملین روپے کی رقوم تقسیم کرچکا ہے جبکہ اس عرصے کے دوران طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے 22 ہزار 320 افراد کو 2884.954 ملین روپے تقیسم کئے گئے ہیں۔ پاکستان بیت المال کے ذرائع نے کہا کہ تعلیمی معاونت کے تحت 3602 افراد میں 9115.551 ملین روپے اور عمومی اعانت پروگرام کے تحت 1961 مستحقین میں 51.87 ملین روپے تقیسم کئے گئے ہیں۔ پاکستان بیت المال نے خصوصی دوست اعانت پروگرام کے تحت 1109 استفادہ کرنے والوں میں 14.585 ملین روپے تقسیم کئے جبکہ ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ میں جرمانوں کی عدم ادائیگی پر قید 25 قیدیوں کی رہائی اور لاہور سنٹرل جیل کے 21 قیدیوں کی رہائی کے لئے 17 لاکھ 79 ہزار 365 روپے کے جرمانے ادا کئے گئے ہیں۔









