آئی بی ایس ایف سنوکر ورلڈکپ،پاکستانی کھلاڑیوں اسجد اقبال اور محمدحسنین کا شاندار آغاز

مسقط۔15نومبر (اے پی پی):پاکستان کے سنوکر کھلاڑی اسجاد اقبال اور محمد حسنین نے مسقط، عمان میں شروع ہونے والے آئی بی ایس ایف سنوکر ورلڈ کپ 2025 میں اپنے گروپ میچز میں کامیابی حاصل کر کے شاندار آغاز کیا۔تجربہ کار کھلاڑی اسجد اقبال نے مصر کے محمد الحامی کو 3-1 فریمزسے ہرایا، فریم سکورز 89(76)-17، 42-57، 62-48، 69(55)-48 رہا۔ انہوں نے مہارت اور پراعتماد کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دوسرے گروپ …

مسقط۔15نومبر (اے پی پی):پاکستان کے سنوکر کھلاڑی اسجاد اقبال اور محمد حسنین نے مسقط، عمان میں شروع ہونے والے آئی بی ایس ایف سنوکر ورلڈ کپ 2025 میں اپنے گروپ میچز میں کامیابی حاصل کر کے شاندار آغاز کیا۔تجربہ کار کھلاڑی اسجد اقبال نے مصر کے محمد الحامی کو 3-1 فریمزسے ہرایا، فریم سکورز 89(76)-17، 42-57، 62-48، 69(55)-48 رہا۔ انہوں نے مہارت اور پراعتماد کھیل کا مظاہرہ کیا۔

دوسرے گروپ میچ میں محمد حسنین نے ترکیہ کے انیس باکرچی کو 3-1 فریمزسے شکست دی، فریم سکورز 43-72، 85-33، 76-42، 61-52 رہا۔ پہلے فریم میں شکست کے بعد حسنین نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے تین فریم جیت کر کامیابی حاصل کی۔ٹورنامنٹ میں کل 68 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جو 17 گروپس میں تقسیم ہیں۔ ہر گروپ کے ٹاپ دو کھلاڑی ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنائیں گے۔