اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس سٹیشن کھنہ کا دورہ کیا اور تھانہ کھنہ میں ایس آئی پی ایس پروٹوکول کے حوالے سے خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ جات عوام کی سہولت اور فوری مدد کے لئے ہیں، تھانوں میں شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونے چاہئیں۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادسید علی …
آئی جی اسلام آباد کا پولیس سٹیشن کھنہ کا دورہ ، جرائم کے خاتمہ اورشہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس سٹیشن کھنہ کا دورہ کیا اور تھانہ کھنہ میں ایس آئی پی ایس پروٹوکول کے حوالے سے خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ جات عوام کی سہولت اور فوری مدد کے لئے ہیں، تھانوں میں شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونے چاہئیں۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادسید علی ناصر رضوی نے تھانہ کھنہ کا دورہ کیا، اس موقع پر ایس پی سواں زون خرم اشرف اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
آئی جی اسلام آباد نے تھانے میں عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانے میں ایس آئی پی ایس پروٹوکول کو نافذ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں موجودتمام تھانہ جات عوام کی سہولت اور فوری مدد کے لئے ہیں، تھانوں میں شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونے چاہیئں۔ انہوں نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تھانے میں کھڑے موٹرسائیکل، گاڑیاں اور دیگر مال مقدمہ فی الفور مرکزی مال خانہ میں بھیجی جائیں۔
آئی جی اسلام آباد نے اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور ڈائریکٹر انیشی ایٹوز کے ساتھ بھی میٹنگ کی جس میں انہوں نے پولیس فورس کے انتظامی امور، افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود، ان کی استعداد کار میں اضافے، جدید تربیتی پروگراموں، ٹیکنالوجی کے موثر استعمال، عوامی خدمت کے معیار میں بہتری اور جاری اصلاحاتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے متعلقہ سینئر پولیس افسران کو ہدایت کی کہ پولیس کے تمام شعبوں میں شفافیت، پیشہ ورانہ مہارت اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کو یقینی بنایا جائے، جرائم کی روک تھام کے لئے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے۔
مزید برآں پولیس افسران و جوانوں کی فلاح وبہبود اور ان کی پیشہ ورانہ تربیت کو مزید موثر بنانے کے ساتھ ساتھ تمام تھانہ جات میں عوامی سہولیات میں بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ بعد ازاں آئی جی اسلام آباد نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت سینٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ انہوں نے شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے۔








