آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس ، ترمیم شدہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، بہتر ٹریفک مینجمنٹ اور مجموعی پولیسنگ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

لاہور۔29دسمبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ترمیم شدہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، بہتر ٹریفک مینجمنٹ کے اہداف اور مجموعی پولیسنگ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آئی جی پنجاب نے ٹریفک قوانین، اصلاحات اور جدید نظام کے موثر نفاذ کے لیے کریک ڈائون میں تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک خلاف ورزیوں …

لاہور۔29دسمبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ترمیم شدہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، بہتر ٹریفک مینجمنٹ کے اہداف اور مجموعی پولیسنگ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آئی جی پنجاب نے ٹریفک قوانین، اصلاحات اور جدید نظام کے موثر نفاذ کے لیے کریک ڈائون میں تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک خلاف ورزیوں پر بلا امتیاز کارروائی کی جائے،انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ، ون وے، اوور لوڈنگ اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے بتایا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے نتیجے میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں سنگین حادثات میں واضح کمی آئی ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ راو عبد الکریم، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب محمد علی نیکوکار سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی جبکہ ایڈیشنل آئی جی ساتھ پنجاب، ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز، سی ٹی اوز اور ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔