لاہور۔31مارچ (اے پی پی):لاہورسنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سن کر فوری ریلیف کی فراہمی کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے ریٹائرڈ کانسٹیبل پرویز احمد کے بیٹے کی بھرتی کیلئے دی گئی درخواست کو ایڈیشنل آئی جی پنجاب کے سپرد کرتے ہوئے اسے …
آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔31مارچ (اے پی پی):لاہورسنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم نے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سن کر فوری ریلیف کی فراہمی کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے ریٹائرڈ کانسٹیبل پرویز احمد کے بیٹے کی بھرتی کیلئے دی گئی درخواست کو ایڈیشنل آئی جی پنجاب کے سپرد کرتے ہوئے اسے زیر غور لانے کی ہدایت کی۔ اسی طرح لیڈی کانسٹیبل خدیجہ ارشد کی سرکاری رہائش کی درخواست پر سی سی پی او لاہور کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا گیا۔مزید برآں لیڈی کانسٹیبل زینب لطیف کی قانونی کارروائی سے متعلق درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ مرحوم ڈرائیور کانسٹیبل امتیاز احمد کے بیٹے کی بھرتی کی درخواست بھی ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو بھجوا دی گئی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے بھرتیوں سے متعلق مزید چار درخواستوں کو بھی زیر غور لانے کی ہدایت کی اور ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔








