اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سیکیورٹی انتظامات اور آپریشنل تیاریوں کا ذاتی طور پر جائزہ لینے کے لیے مختلف مساجد اور امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔ اسلام آباد پولیس ترجمان نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ آئی جی نے عبادت گاہوں پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکاروں کی سکیورٹی تعیناتی، چیکنگ کے طریقہ کار …
آئی جی پی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کا جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سیکیورٹی انتظامات اور آپریشنل تیاریوں کا ذاتی طور پر جائزہ لینے کے لیے مختلف مساجد اور امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔ اسلام آباد پولیس ترجمان نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ آئی جی نے عبادت گاہوں پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکاروں کی سکیورٹی تعیناتی، چیکنگ کے طریقہ کار اور مجموعی طور پر چوکسی کا معائنہ کیا۔
انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران سے ملاقات کی، ان کے پیشہ وارانہ عزم کو سراہا اور نمازیوں کے لیے محفوظ اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات کو مزید بڑھانے کے لیے ہدایات بھی جاری کیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افسران کو مکمل طور پر چوکنا رہنا چاہیے، داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی کو مضبوط بنانا چاہیے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے موثر کوآرڈینیشن برقرار رکھنا چاہیے۔








