آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ ،ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے افغانستان اسکواڈ میں عقیل خان عبید کو شامل کرنے کی منظوری دے دی

لاہور۔18جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے افغانستان اسکواڈ میں حفیظ اللہ زدران کی جگہ عقیل خان عبید کو شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔حفیظ اللہ زدران جنوبی افریقہ کے خلاف ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے دوران بائیں کلائی میں فریکچر کا شکار ہو گئے تھے، جس کے باعث انہیں ٹورنامنٹ کے بقیہ مقابلوں سے باہر ہونا پڑا۔ …

لاہور۔18جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے افغانستان اسکواڈ میں حفیظ اللہ زدران کی جگہ عقیل خان عبید کو شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔حفیظ اللہ زدران جنوبی افریقہ کے خلاف ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کے دوران بائیں کلائی میں فریکچر کا شکار ہو گئے تھے، جس کے باعث انہیں ٹورنامنٹ کے بقیہ مقابلوں سے باہر ہونا پڑا۔ میڈیکل معائنے کے بعد انہیں مزید شرکت کے قابل قرار نہیں دیا گیا۔

قوانین کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کے متبادل کی شمولیت کے لیے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری ضروری ہوتی ہے، جس کے بعد ہی متبادل کھلاڑی کو باضابطہ طور پر اسکواڈ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی میں چیئرمین اور آئی سی سی جنرل مینیجر کرکٹ وسیم خان، آئی سی سی سینیئر مینیجر ایونٹس سارہ ایڈگر، زمبابوے کرکٹ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ہیملٹن مساکادزا اور آزاد رکن ٹاش فیرنٹ شامل ہیں۔

 

مزید خبریں