آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں پیر کو مدمقابل ہو گی

ہرارے۔18جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سلسلے میں پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان میچ کل پیر کو تاکاشنگا سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 9:30 بجے شروع ہو گا اور اسے پی ٹی وی سپورٹس اور جیو سوپر پر براہ راست دکھایا جائے گا۔ پاکستان ٹیم کے باؤلنگ کوچ راؤ افتخار انجم کا کہنا ہے کہ پہلے …

ہرارے۔18جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سلسلے میں پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان میچ کل پیر کو تاکاشنگا سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔

میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 9:30 بجے شروع ہو گا اور اسے پی ٹی وی سپورٹس اور جیو سوپر پر براہ راست دکھایا جائے گا۔

پاکستان ٹیم کے باؤلنگ کوچ راؤ افتخار انجم کا کہنا ہے کہ پہلے میچ کا نتیجہ ہمارے حق میں نہیں رہا لیکن یہ کرکٹ کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ذہنی طور پر مضبوط ہیں اور کم بیک کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

مزید خبریں