کولمبو ۔9فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے احسان عادل کو جیس دیپ سنگھ کی جگہ امریکہ کے سکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ احسان عادل ، جنہوں نے پاکستان کے لیے تین ٹیسٹ اور چھ ون ڈے میچز کھیلے ہیں لیکن ابھی تک امریکہ کی نمائندگی نہیں کی، کو اس وقت سکواڈ میں شامل کیا گیا …
آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری، احسان عادل امریکی ٹیم کا حصہ بن گئے

مزید خبریں
کولمبو ۔9فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے احسان عادل کو جیس دیپ سنگھ کی جگہ امریکہ کے سکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
احسان عادل ، جنہوں نے پاکستان کے لیے تین ٹیسٹ اور چھ ون ڈے میچز کھیلے ہیں لیکن ابھی تک امریکہ کی نمائندگی نہیں کی، کو اس وقت سکواڈ میں شامل کیا گیا جب جیس دیپ سنگھ کو 5 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں کندھے کی چوٹ لگنے کے بعد ٹیم سے باہر ہونا پڑا۔
کسی بھی کھلاڑی کو سکواڈ میں شامل کرنے کے لیے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری ضروری ہوتی ہے۔ ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی وسیم خان (آئی سی سی جنرل منیجر کرکٹ اور آئی سی سی نمائندہ)، گوروو ساگھیہ (آئی بی سی نمائندہ)، ہمنگ امین (میزبان نمائندہ) اور شاؤن پولاک (آزاد) شامل ہیں۔








