کولمبو ۔15فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں کل پیرکو مختلف شہروں میں میچز اور میڈیا سرگرمیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت ٹیموں کی ٹریننگ سیشنز اور پریس کانفرنسز منعقد ہوں گی۔نئی دہلی میں گروپ ڈی کے میچ میں افغانستان اور یو اے ای کی ٹیمیں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے …
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،پیر کو مختلف شہروں میں میچز اور میڈیا سرگرمیوں کا شیڈول جاری

مزید خبریں
کولمبو ۔15فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں کل پیرکو مختلف شہروں میں میچز اور میڈیا سرگرمیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت ٹیموں کی ٹریننگ سیشنز اور پریس کانفرنسز منعقد ہوں گی۔نئی دہلی میں گروپ ڈی کے میچ میں افغانستان اور یو اے ای کی ٹیمیں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے مدمقابل ہوں گی۔ میچ کے اختتام کے تقریباً 15 منٹ بعد دونوں ٹیمیں میڈیا سے گفتگو کریں گی، روایت کے مطابق پہلے شکست خوردہ ٹیم اور اس کے بعد کامیاب ٹیم پریس کانفرنس کرے گی۔
کولکتہ میں گروپ سی کا میچ انگلینڈ اور نیپال کے درمیان ایڈن گارڈنز میں دوپہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔ اس میچ کے بعد بھی دونوں ٹیموں کی میڈیا سے گفتگو تقریباً 15 منٹ بعد متوقع ہے۔کینڈی میں گروپ بی کے میچ میں سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شام 7 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کی میڈیا بریفنگ معمول کے مطابق پہلے ہارنے والی اور پھر جیتنے والی ٹیم کی ہوگی۔منگل کو چنئی میں گروپ ڈی کے میچ میں نیوزی لینڈ اور کینیڈا مدِ مقابل ہوں گے، تاہم اس سے قبل پیر کو دونوں ٹیموں کی ٹریننگ اور میڈیا سرگرمیاں شیڈول ہیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں صبح 10 بجے ٹریننگ کرے گی جبکہ دوپہر تقریباً 12 بج کر 45 منٹ پر پریس کانفرنس ہوگی۔ کینیڈا کی ٹیم دوپہر 2 بجے ٹریننگ سیشن کرے گی جبکہ میڈیا سے گفتگو تقریباً 1 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔کینڈی میں ہی پیر کو آئرلینڈ اور زمبابوے کے درمیان گروپ بی کا میچ دوپہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل زمبابوے کی ٹیم صبح 9 بجے پالی کیلے اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی اور دوپہر 12 بجے پریس کانفرنس ہوگی، جبکہ آئرلینڈ کی ٹیم صبح 10 بجے ٹریننگ کے بعد تقریباً 12 بج کر 15 منٹ پر میڈیا سے بات کرے گی۔
ممبئی میں منگل کو گروپ سی کے میچ میں اسکاٹ لینڈ اور نیپال وانکھیڈے اسٹیڈیم میں شام 7 بجے مدمقابل ہوں گے۔ پیر کو اسکاٹ لینڈ کی ٹیم شام 6 بجے ٹریننگ کرے گی اور تقریباً 5 بج کر 45 منٹ پر پریس کانفرنس منعقد ہوگی۔ نیپال کی ٹیم ٹریننگ نہیں کرے گی کیونکہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے میچ کے بعد پری میچ میڈیا سیشن مکمل کر چکی ہے، جس کی ویڈیو اور ٹرانسکرپٹ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے آن لائن میڈیا زون پر دستیاب ہوگی۔








