آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں بدھ کو مختلف مقامات پر میچز اور میڈیا سرگرمیوں کا شیڈول جاری

کولمبو ۔10فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں کل بدھ کو مختلف مقامات پر میچز اور میڈیا سرگرمیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ احمد آباد میں نریندر مودی سٹیڈیم میں گروپ ڈی کے میچ میں جنوبی افریقہ اور افغانستان آمنے سامنے ہوں گے، میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا۔ میچ کے اختتام کے تقریباً 15 منٹ …

کولمبو ۔10فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں کل بدھ کو مختلف مقامات پر میچز اور میڈیا سرگرمیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ احمد آباد میں نریندر مودی سٹیڈیم میں گروپ ڈی کے میچ میں جنوبی افریقہ اور افغانستان آمنے سامنے ہوں گے، میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا۔ میچ کے اختتام کے تقریباً 15 منٹ بعد دونوں ٹیمیں میڈیا سے گفتگو کریں گی جس میں عموماً پہلے ہارنے والی اور اس کے بعد جیتنے والی ٹیم آئے گی۔کولمبو میں آر-پریماداسا سٹیڈیم میں گروپ بی کے میچ میں آسٹریلیا اور آئرلینڈ کا مقابلہ سہ پہر 3 بجے ہوگا۔ اس میچ کے بعد بھی دونوں ٹیموں کی میڈیا سے بات چیت میچ ختم ہونے کے تقریباً 15 منٹ بعد متوقع ہے۔

اسی طرح ممبئی کے وانکھیڑے سٹیڈیم میں گروپ سی کے تحت انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں رات 7 بجے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی جہاں پوسٹ میچ میڈیا سیشن معمول کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔پری میچ سرگرمیوں کے تحت کینڈی میں سری لنکا اور عمان کے درمیان گروپ بی کا میچ جمعرات کو صبح 11 بجے پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بدھ کے روز عمان کی ٹیم صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک اسی سٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی اور دوپہر ایک بجے میڈیا کانفرنس روم میں پری میچ میڈیا سے گفتگو کرے گی۔

سری لنکا کی ٹیم دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ٹریننگ کرے گی جبکہ ان کی میڈیا بات چیت تقریباً ساڑھے ایک بجے متوقع ہے۔ممبئی میں جمعرات کو اٹلی اور نیپال کے درمیان گروپ سی کا میچ سہ پہر 3 بجے وانکھیڑے سٹیڈیم میں ہوگا۔ بدھ کے روز اٹلی کی ٹیم ممبئی کے ڈی وائی پاٹل سٹیڈیم میں دوپہر 1 بج کر 30 منٹ سے شام 4 بجے تک پریکٹس کرے گی اور اس سے قبل تقریباً سوا ایک بجے پریس کانفرنس روم میں میڈیا سے گفتگو کرے گی۔ نیپال کی ٹیم ٹریننگ نہیں کرے گی،

ان کی پری میچ میڈیا بات چیت منگل کو وانکھیڑے سٹیڈیم میں ہو چکی ہے جس کی ویڈیو اور تحریری ریکارڈنگ آن لائن میڈیا زون پر دستیاب ہے۔نئی دہلی میں جمعرات کو بھارت اور نمیبیا کے درمیان گروپ اے کا میچ رات 7 بجے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بدھ کے روز نمیبیا کی ٹیم دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ٹریننگ کرے گی اور تقریباً پونے دو بجے میڈیا سے گفتگو کرے گی جبکہ بھارتی ٹیم شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک ٹریننگ سیشن کرے گی اور اس سے قبل شام ساڑھے پانچ بجے پریس کانفرنس روم میں میڈیا سے بات کرے گی۔