آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل سے قبل میڈیا سرگرمیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل میچ 8 مارچ کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ میچ کے اختتام کے تقریباً 20 منٹ بعد دونوں ٹیمیں میڈیا سے گفتگو کریں گی۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل سے قبل میڈیا سرگرمیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا

مزید خبریں
کولمبو۔6مارچ (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل سے قبل میڈیا سرگرمیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل میچ 8 مارچ کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ میچ کے اختتام کے تقریباً 20 منٹ بعد دونوں ٹیمیں میڈیا سے گفتگو کریں گی۔
معمول کے مطابق پہلے شکست خوردہ ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز پریس کانفرنس کریں گے جبکہ اس کے بعد فاتح ٹیم کے کھلاڑی اور ٹیم انتظامیہ میڈیا کے سوالات کے جواب دیں گے۔فائنل سے ایک روز قبل 7 مارچ کو دونوں ٹیموں کی ٹریننگ سیشنز اور میڈیا گفتگو بھی شیڈول کی گئی ہیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم نریندر مودی اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک پریکٹس کرے گی جبکہ اس سے قبل دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے پریس کانفرنس روم میں میڈیا سے گفتگو کی جائے گی۔بھارتی ٹیم اسی مقام پر شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک ٹریننگ سیشن کرے گی جبکہ اس سے پہلے شام تقریباً پونے چھ بجے پریس کانفرنس روم میں میڈیا سے بات چیت کی جائے گی۔ میڈیا نمائندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طے شدہ شیڈول کے مطابق اپنی کوریج کو یقینی بنائیں۔








