آکلینڈ ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ون ڈے انٹرنیشنل لیگ کی منظوری دے دی، 2019ءتک آزمائشی بنیادوں پر چار روزہ ٹیسٹ میچز کے انعقاد کی بھی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان رواں سال باکسنگ ڈے پر چار روزہ میچ کو بھی ٹیسٹ درجہ ملنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ …
آئی سی سی نے ٹیسٹ چیمپئن شپ، ون ڈے انٹرنیشنل لیگ اور آزمائشی بنیادوں پر چار روزہ ٹیسٹ میچز کی منظوری دے دی

مزید خبریں
آکلینڈ ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ون ڈے انٹرنیشنل لیگ کی منظوری دے دی، 2019ءتک آزمائشی بنیادوں پر چار روزہ ٹیسٹ میچز کے انعقاد کی بھی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان رواں سال باکسنگ ڈے پر چار روزہ میچ کو بھی ٹیسٹ درجہ ملنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ جمعہ کو آکلینڈ میں آئی سی سی بورڈ نے ٹیسٹ چیمپئن شپ، ون ڈے انٹرنیشنل لیگ سمیت آزمائشی بنیادوں پر چار روزہ ٹیسٹ میچز کے انعقاد کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی ہے، آئی سی سی بورڈ نے چیف ایگزیکٹو اور دیگر ذیلی کمیٹیوں کی سفارشات پر یہ فیصلے کئے، پہلی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2019ءمیں شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد کھیلی جائے گی، چیمپئن شپ میں ٹاپ نو ٹیموں کے درمیان دو برس کے دوران ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر چھ سیریز کھیلی جائیں گی اور ہر سیریز میں کم از کم دو میچز ہوں گے، تمام میچز پانچ روز پر مشتمل ہوں گے، ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان اپریل 2021ءمیں پلے آف میچ میں مدمقابل ہوں گی اور دو ماہ بعد انگلینڈ میں فائنل کھیلا جائے گا۔








