آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ میں پاپوا نیو گنی نے نمیبیا کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

پورٹ مورسبے ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ میں پاپوا نیو گنی نے نمیبیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ امینی پارک، مورسبے میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں نمیبیا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔ نکولس سکولٹز نے ناٹ آﺅٹ 62 جبکہ سٹیفن بارڈ نے 54 رنز بنائے۔ نورمان وینوا …

پورٹ مورسبے ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ میں پاپوا نیو گنی نے نمیبیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ امینی پارک، مورسبے میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں نمیبیا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔ نکولس سکولٹز نے ناٹ آﺅٹ 62 جبکہ سٹیفن بارڈ نے 54 رنز بنائے۔ نورمان وینوا اور ولی گاویرا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاپوا نیو گنی نے مطلوبہ ہدف 48 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، وینی موریا 67 اور کپتان اسد والا 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

Leave a Reply