کولمبو۔8اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلیا ویمنز نے پاکستان ویمنز کو 107 رنز سے ہرادیا، یہ پاکستانی ویمنز ٹیم کی ایونٹ میں متواتر تیسری شکست ہے،میچ کی خاص بات آسٹریلوی بیٹر بیتھ مونی کی سنچری اور آسٹریلوی کھلاڑیوں کے درمیان نویں وکٹ میں ریکارڈ شراکت ہے۔ بدھ کے روز کولمبو کے پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا …
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ،پاکستان ویمنز کو آسٹریلیا ویمنز کے ہاتھوں شکست

مزید خبریں
کولمبو۔8اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلیا ویمنز نے پاکستان ویمنز کو 107 رنز سے ہرادیا، یہ پاکستانی ویمنز ٹیم کی ایونٹ میں متواتر تیسری شکست ہے،میچ کی خاص بات آسٹریلوی بیٹر بیتھ مونی کی سنچری اور آسٹریلوی کھلاڑیوں کے درمیان نویں وکٹ میں ریکارڈ شراکت ہے۔ بدھ کے روز کولمبو کے پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کرآسٹریلیا کو بیٹنگ دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 221 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی اننگز میں 30 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ کے بعد پاکستانی بائولرز کی گرفت مضبوط ہوتی چلی گئی تھی اور انہوں نے 76 رنز پر 7 وکٹیں حاصل کرلی تھیں لیکن بیتھ مونی کی سنچری نے صورتحال بدل دی۔بیتھ مونی نے کنگ کے ساتھ نویں وکٹ کی شراکت میں 106 رنز کا اضافہ کیا جو ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل میں اس وکٹ کی ریکارڈ پارٹنرشپ ہے۔بیتھ مونی نے 109 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی،کنگ تین چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے51 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں،پاکستان ویمنز کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3 جبکہ رامین شمیم اور فاطمہ ثنا نے دو، دو ،دانیا بیگ اور سعدیہ اقبال نے ایک، ایک وکٹ لی۔
جواب میں پاکستانی ویمنز ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 37ویں اوور میں 114 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سدرہ امین 35 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔رامین شمیم 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ منیبہ علی3 ۔ صدف شمس5 ۔ سدرہ نواز5 نتالیہ پرویز ایک ایمان فاطمہ صفر اور کپتان فاطمہ ثنا اور نشرہ سندھو گیارہ گیارہ رنز بناسکیں۔کم گارتھ نے 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، میگن شوٹ اور انابیل سدر لینڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان ویمنز ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا چوتھا میچ 15 اکتوبر کو انگلینڈ ویمنز کے خلاف کھیلے گی۔








