آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف اہم ترین میچ 11 اکتوبر کو کھیلے گی

دبئی۔9اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اپنا تیسرا میچ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف 11 اکتوبر کو کھیلے گی۔ پی سی بی کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں تین گھنٹے تک بھرپور پریکٹس کی ۔ پریکٹس سیشن ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں منعقد ہوا، اسسٹنٹ و فاسٹ بائولنگ کوچ جنید خان …

دبئی۔9اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اپنا تیسرا میچ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف 11 اکتوبر کو کھیلے گی۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں تین گھنٹے تک بھرپور پریکٹس کی ۔

پریکٹس سیشن ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں منعقد ہوا، اسسٹنٹ و فاسٹ بائولنگ کوچ جنید خان ، سپن بائولنگ کوچ عبدالرحمن اور فیلڈنگ کوچ حنیف ملک نے کھلاڑیوں کو پریکٹس کرائی ۔