کولمبو ۔16فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی کپ 2026 میں بھارت سے 61 رنز کی شکست کے بعد پاکستان کی سپر ایٹ مرحلے تک رسائی خطرے میں پڑ گئی ہے اور اب قومی ٹیم کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے اپنا آخری گروپ میچ ہر صورت جیتنا ہوگا۔گروپ اے میں بھارت پہلے ہی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے جبکہ پاکستان کو اس بھاری …
آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ رائونڈ تک رسائی کیلئے پاکستان کو نمیبیا کے خلاف کامیابی درکار

مزید خبریں
کولمبو ۔16فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی کپ 2026 میں بھارت سے 61 رنز کی شکست کے بعد پاکستان کی سپر ایٹ مرحلے تک رسائی خطرے میں پڑ گئی ہے اور اب قومی ٹیم کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے اپنا آخری گروپ میچ ہر صورت جیتنا ہوگا۔گروپ اے میں بھارت پہلے ہی اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے جبکہ پاکستان کو اس بھاری شکست کے باعث نہ صرف پوائنٹس ٹیبل پر دھچکا لگا بلکہ اس کا نیٹ رن ریٹ بھی شدید متاثر ہوا ہے۔
شکست سے قبل پاکستان کا نیٹ رن ریٹ مثبت 0.932 تھا جو گر کر منفی 0.403 ہوگیا، جس کے نتیجے میں قومی ٹیم درجہ بندی میں امریکا سے نیچے چلی گئی۔امریکا نے چار میچز میں دو کامیابیاں حاصل کر کے چار پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں اور اس کا نیٹ رن ریٹ 0.788 ہے، جو پاکستان سے بہتر ہے۔ ایسی صورتحال میں قومی ٹیم کے لیے حساب کتاب واضح ہے۔نمیبیا کے خلاف کامیابی ناگزیر ہے۔
پاکستان اپنا آخری گروپ میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گا۔ اگر قومی ٹیم یہ مقابلہ جیتنے میں ناکام رہی یا نمیبیا نے اپ سیٹ کر دیا تو پاکستان سپر ایٹ مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا۔ لہٰذا اگلا میچ پاکستان کے لیے عملاً ناک آؤٹ حیثیت اختیار کر چکا ہے اور ٹیم کو ہر شعبے میں بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی تاکہ اگلے مرحلے میں جگہ بنائی جا سکے۔








