آئی سی سی پلیئرز رینکنگ، باﺅلنگ میں حسن علی کی حکمرانی قائم، بیٹنگ میں کوہلی دوبارہ پہلے نمبر پر براجمان

آئی سی سی رینکنگ

دبئی ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی تازہ ترین رینکنگ کا اعلان کر دیا، بیٹنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی دوبارہ پہلی پوزیشن پر پہنچ گئے، باﺅلنگ میں پاکستان کے حسن علی اور آل راﺅنڈرز میں محمد حفیظ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کی ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی فریش رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بیٹنگ کے شعبے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے دوبارہ حکمرانی قائم کر لی ہے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میں شاندار سنچری سکور کی۔ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز ایک درجہ تنزلی کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔