لاہور۔1فروری (اے پی پی):آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان ٹور آج سے شیخوپورہ کے تاریخی ہرن مینار کمپلیکس سے شروع ہوگا ۔ترجمان کے مطابق اس سفر میں ٹرافی کو 14 دنوں میں پاکستان کے دس مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 سے قبل ٹرافی کا عالمی سفر پاکستان میں 16 نومبر کو شروع ہوا تھا جس کے بعد ٹرافی کو 26 نومبر سے …
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں دوسرا سفر آج سے شروع ہوگا،ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔1فروری (اے پی پی):آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان ٹور آج سے شیخوپورہ کے تاریخی ہرن مینار کمپلیکس سے شروع ہوگا ۔ترجمان کے مطابق اس سفر میں ٹرافی کو 14 دنوں میں پاکستان کے دس مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 سے قبل ٹرافی کا عالمی سفر پاکستان میں 16 نومبر کو شروع ہوا تھا جس کے بعد ٹرافی کو 26 نومبر سے 26 جنوری تک شریک دیگر سات ممالک میں لے جایا گیا۔
دوسرے مرحلے میں شیخوپورہ کے علاوہ ٹرافی کو بہاولپور، فیصل آباد، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور کوئٹہ لے جایا جائے گا۔ٹرافی8 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ کے دوران نئے اپ گریڈڈ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھی نظر آئے گی۔
ان14 دنوں کے دوران جن اہم مقامات پر ٹرافی کو لے جایا جائے گا ان میں ملتان کا قلعہ، بہاولپور کا نور محل، پشاور کا ارباب نیاز اسٹیڈیم، کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم، حیدرآباد کا نیاز اسٹیڈیم اور فیصل آباد کا اقبال اسٹیڈیم شامل ہیں۔ ٹرافی ٹور 14 فروری کو کراچی میں اختتام پذیر ہوگا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو ہوگا۔








