دبئی ۔ 30 مارچ (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جھگڑالو کھلاڑیوں کو سبق سیکھانے اور بال ٹیمپرنگ کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے سخت سزائیں مقرر کرنے پر غور شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ میچز کے دوران کھلاڑیوں کا آپس میں جملے بازی کرنا، آﺅٹ کرنے کے بعد پویلین جانے کا اشارہ کرنا، کندھا مارنا اور ایمپائرز کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرنا جیسے …
آئی سی سی کا جھگڑالو کھلاڑیوں کیلئے اور بال ٹیمپرنگ پر سخت سزائیں مقرر کرنے پر غور

مزید خبریں
دبئی ۔ 30 مارچ (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جھگڑالو کھلاڑیوں کو سبق سیکھانے اور بال ٹیمپرنگ کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے سخت سزائیں مقرر کرنے پر غور شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ میچز کے دوران کھلاڑیوں کا آپس میں جملے بازی کرنا، آﺅٹ کرنے کے بعد پویلین جانے کا اشارہ کرنا، کندھا مارنا اور ایمپائرز کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرنا جیسے واقعات کے بڑھتے ہوئے رحجان کو مدنظر رکھتے ہوئے اور حال ہی میں آسٹریلوی کرکٹرز کا بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد آئی سی سی نے جھگڑالو کھلاڑیوں اور بال ٹیمپرنگ کو بڑا جرم قرار دینے پر غور شروع کر دیا۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کے خراب رویوں کو سامنے رکھتے ہوئے اور بال ٹیمپرنگ کے قوانین کو مزید سخت کرنے پر غور شروع کر دیا ہے تاکہ سپرٹ آف گیم کو یقینی بنایا جا سکے، اس سلسلے میں ہم سابق اور موجودہ کرکٹرز کی بھی خدمات حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں








