اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن میں گزشتہ ہفتے کے دوران 8 گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے، اس دوران 1340 افراد کو چیک کیا گیا اور 20 افغان شہریوں سمیت 86 مشتبہ افراد کو مزید تصدیق کے لیے تھانوں میں منتقل کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس حکام …
آئی سی ٹی پولیس کا سرچ آپریشن، 20 افغان شہریوں سمیت 86 مشتبہ افراد تھانوں میں منتقل

مزید خبریں
اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن میں گزشتہ ہفتے کے دوران 8 گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے، اس دوران 1340 افراد کو چیک کیا گیا اور 20 افغان شہریوں سمیت 86 مشتبہ افراد کو مزید تصدیق کے لیے تھانوں میں منتقل کیا گیا۔
اسلام آباد پولیس حکام نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ یہ کارروائیاں انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ لیڈی پولیس اہلکاروں نے سرچ آپریشنز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جبکہ سینئر افسران نے آپریشن سے قبل ٹیموں کو بریفنگ دی۔سرچ آپریشنز کے دوران پولیس ٹیموں نے 1340 افراد اور 604 گھرانوں کو چیک کیا۔ پولیس نے 10 ہوٹلوں اور 21 دکانوں کا بھی معائنہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران 428 موٹر سائیکلوں اور 137 گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 20 افغان شہریوں سمیت 86 مشکوک افراد اور 25 موٹر سائیکلوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کارروائیوں کا مقصد جرائم کی روک تھام اور وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کو مضبوط بنانا تھا۔








