لاہور۔10دسمبر (اے پی پی):بینک آف پنجاب آئی ٹی ایف ورلڈ ماسٹرز ٹور ایم ٹی 200 ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ٹینس اسٹارز رشید ملک (60+) اور خرم امتیاز (55+) اپنے سنگلز ایونٹس کے فائنلز جیت کر چیمپئن بن گئے۔مردوں کے سنگلز 60+ فائنل میں رشید ملک نے سوئٹزرلینڈ کے ہنس ایبر ہارڈ کو 6-1 ، 6-1 سے شکست دے کر بہترین پرفارمنس پیش کی۔ اسی طرح مردوں کے سنگلز 55+ فائنل …
آئی ٹی ایف ورلڈ ماسٹرز ٹور ٹورنامنٹ،رشید ملک اورخرم امتیاز بالترتیب 60 اور55 پلس سنگلز ٹائٹلز جیت کر چیمپئن بن گئے
لاہور۔10دسمبر (اے پی پی):بینک آف پنجاب آئی ٹی ایف ورلڈ ماسٹرز ٹور ایم ٹی 200 ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ٹینس اسٹارز رشید ملک (60+) اور خرم امتیاز (55+) اپنے سنگلز ایونٹس کے فائنلز جیت کر چیمپئن بن گئے۔مردوں کے سنگلز 60+ فائنل میں رشید ملک نے سوئٹزرلینڈ کے ہنس ایبر ہارڈ کو 6-1 ، 6-1 سے شکست دے کر بہترین پرفارمنس پیش کی۔
اسی طرح مردوں کے سنگلز 55+ فائنل میں خرم امتیاز نے سوئٹزرلینڈ کے اولیور مارجانووچ کے خلاف واک اوور حاصل کرنے کے بعد فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ، اولیور بیماری کی وجہ سے کھیل نہ سکے۔ قبل ازیں وقار نثار (پاکستان) اور بوگوسلا اسٹاچورسکی (پولینڈ) کی ڈبلز جوڑی نے ایک مضبوط دفاع کرتے ہوئے مردوں کے ڈبلز 55+ سیمی فائنل میں اولیور مرجانووچ(سویئزرلینڈ) اور اینڈریس پیٹررمین(جرمنی) کی جوڑی سے 0-6 ، 7-6 ، 6-10 سے ہار گئے تھے۔









