آئی ٹی ایف پاکستان نیشنل فوڈز ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ جے-60 جاری، جمہوریہ چیک کے سفیر لاڈسلاو سٹین ہیوبل نے میچز دیکھے

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیراہتمام آئی ٹی ایف پاکستان نیشنل فوڈز ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ جے-60 اسلام آباد کے پی ٹی ایف-ایس ڈی اے ٹینس کمپلیکس میں جاری ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان میں جے-60 کیٹیگری کا ٹورنامنٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔ دنیا کے متعدد ممالک جن میں چین، جاپان، قازقستان، کوریا، لتھوانیا، روس، تھائی لینڈ، ترکیہ، برطانیہ، جمہوریہ …

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیراہتمام آئی ٹی ایف پاکستان نیشنل فوڈز ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ جے-60 اسلام آباد کے پی ٹی ایف-ایس ڈی اے ٹینس کمپلیکس میں جاری ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان میں جے-60 کیٹیگری کا ٹورنامنٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔ دنیا کے متعدد ممالک جن میں چین، جاپان، قازقستان، کوریا، لتھوانیا، روس، تھائی لینڈ، ترکیہ، برطانیہ، جمہوریہ چیک، نیپال اور پاکستان شامل ہیں، سے بڑی تعداد میں جونیئر کھلاڑی اس بین الاقوامی ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ پاکستان کی معروف کمپنی نیشنل فوڈز کی معاونت سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں جمہوریہ چیک کے سفیر لاڈسلاو سٹین ہیوبل اور اعزازی قونصل بیرسٹر اسد سیف اللہ خان نے ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کے لیے پی ٹی ایف کمپلیکس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی بھی موجود تھے۔

صدر پی ٹی ایف اعصام الحق قریشی نے بتایا کہ جے-60 ٹورنامنٹ جے-30 کی نسبت زیادہ رینکنگ اور اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ جے-60 کی میزبانی ہے، اگلے سال ہم دو جے-60 اور پانچ جے-30 ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔میچز کے نتائج میں بوائز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں پاکستان کے محمد حسن عثمانی نے برطانیہ کے تھیوڈور کرائٹچیف کو 6-2, 6-2 سے شکست دی۔ پاکستان کے ابوبکر طلحہ نے پاکستان کے زین سعید کو 6-1, 6-0 سے ہرایا۔ پاکستان کے میکائیل علی بیگ نے تھائی لینڈ کے ناپرادھ للائی کو 6-0, 6-3 سے شکست دی۔ جاپان کے ایپی ماتسوشیما نے پاکستان کے اسد زمان کو 2-6, 6-1, 6-3 سے ہرایا۔ ترکیہ کے امرے اٹلامس نے پاکستان کے محمد حاذق عاصم کو 7-6(1), 6-2 سے شکست دی۔ لتھوانیا کے کرسٹیجونس ملیساوسکس نے پاکستان کے ذوہیب افضل ملک کو 6-1, 6-0 سے ہرایا۔

پاکستان کے حمزہ رومان نے پاکستان کے عبدالباسط کو 6-0, 7-5 سے شکست دی۔ چیک جمہوریہ کے نکولس موراویک نے کوریا کے جن وو یی کو 7-5, 5-7, 6-3 سے ہرایا۔ بوائز ڈبلز پری کوارٹر فائنلز میں پاکستان کے شہریار انیس اور اسد زمان نے برطانیہ کے تھیوڈور کرائٹچیف اور تھائی لینڈکے ناپرادھ للائی کو 7-5, 6-4 سے شکست دی۔ گرلز ڈبلز کوارٹر فائنلز میں چین کی ژیہان فینگ اور کوریا کی ییوون لی نے پاکستان کی زنائشہ نور اور ترکیہ کی آیریس توکاک کو 6-2, 6-1 سے ہرایا۔ روس کی ورورا روبٹسوا اور جاپان کی ایو یوشیدا نے 6-1, 4-6, (10-8) سے کامیابی حاصل کی۔ اگلے مرحلے کے میچز (کل )جمعرات کی صبح 10 بجے سے شروع ہوں گے۔

مزید خبریں