آئی ٹی مہارت ٹیسٹ میں طلباء کی شرکت کو یقینی بنائیں، ایچ ای سی کا جامعات پر زور

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان نے یونیورسٹیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے کمپیوٹنگ طلباء کی قومی مہارت کی اہلیت کے امتحان میں شرکت کو یقینی بنائیں جو کہ ممکنہ طور پراپریل کے شروع میں منعقد کیا جائے گا۔ اتوار کو ایچ ای سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عالمی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے ترقی کے تقاضوں کے ساتھ …

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان نے یونیورسٹیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے کمپیوٹنگ طلباء کی قومی مہارت کی اہلیت کے امتحان میں شرکت کو یقینی بنائیں جو کہ ممکنہ طور پراپریل کے شروع میں منعقد کیا جائے گا۔ اتوار کو ایچ ای سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عالمی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے ترقی کے تقاضوں کے ساتھ تعلیمی نتائج کو ہم آہنگ کرنے کے تحت شروع کیے گئے اس اقدام کے ذریعے فارغ التحصیل افراد کی ملازمت میں اضافہ ہوگا۔

ٹیسٹ میں اعلیٰ کارکردگی حاصل کرنے والے گریجوایٹس کو نیشنل ٹیلنٹ پول میں شامل کرنے کے علاوہ ایچ ای سی ، پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ اور پاشا کا مشترکہ سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔اس کے علاوہ، اہل طلباء کو ان کے متعلقہ اداروں سے ایک تعلیمی کریڈٹ ملے گا اور وہ انٹرن شپ، اپرنٹس شپس اور بین الاقوامی سرٹیفیکیشن کے مواقع تک ترجیحی رسائی حاصل کریں گے۔