آبادی میں اضافے،فنڈز کی کمی سے پناہ گزین بچوں کو تعلیم فراہم کرنا مشکل ہے،اقوام متحدہ

نیویارک ۔ 16 ستمبر (اے پی پی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافے اور ضروری فنڈز کی کمی کی وجہ سے پناہ گزین بچوں کو تعلیم فراہم کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔عالمی ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی طرف سے جاری کی گئی ایک نئی رپورٹ کے مطابق وہ علاقے جہاں یہ تنظیم کام کر رہی ہے وہاں 37 لاکھ بچے ایسے ہیں …

نیویارک ۔ 16 ستمبر (اے پی پی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافے اور ضروری فنڈز کی کمی کی وجہ سے پناہ گزین بچوں کو تعلیم فراہم کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔عالمی ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی طرف سے جاری کی گئی ایک نئی رپورٹ کے مطابق وہ علاقے جہاں یہ تنظیم کام کر رہی ہے وہاں 37 لاکھ بچے ایسے ہیں جنہیں سکولوں تک رسائی نہیں ہے، جیسے جیسے ان بچوں کی عمر زیادہ ہوتی ہے یہ صورت حال اور خراب ہو جاتی ہے۔ ادارے کے سربراہ فلیپو گرانڈی نے کہا کہ پناہ گزینوں کی تعلیم بری طرح نظر انداز ہو رہی ہے حالانکہ تعلیم آئندہ نسل کی تعمیر میں قابل ذکر تبدیلی لانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔عالمی تنظیم کے مطابق پناہ گزینوں کو تعلیم فراہم کرنا آبادی میں اضافے اور ضروری فنڈز کی کمی کی وجہ سے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

Leave a Reply