آج ایک تاریخی دن ہے’ آج ہمارے مصالحانہ کردار کو دنیا سراہ رہی ہے’ ہمیں بہت سی مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا رہا لیکن ہم ثابت قدم رہے اور اللہ کے فضل و کرم سے آج ہمارے مصالحانہ کردار کو دنیا سراہ رہی ہے’وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دوحہ میں پریس کانفرنس

دوحہ۔ 29 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج ایک تاریخی دن ہے' آج ہمارے مصالحانہ کردار کو دنیا سراہ رہی ہے۔ہفتہ کو دوحہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں بہت سی مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا رہا لیکن ہم ثابت قدم رہے اور اللہ کے فضل و کرم سے آج ہمارے مصالحانہ کردار کو دنیا …

دوحہ۔ 29 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج ایک تاریخی دن ہے’ آج ہمارے مصالحانہ کردار کو دنیا سراہ رہی ہے۔ہفتہ کو دوحہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں بہت سی مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا رہا لیکن ہم ثابت قدم رہے اور اللہ کے فضل و کرم سے آج ہمارے مصالحانہ کردار کو دنیا سراہ رہی ہے۔میری ابھی امریکہ کے سٹیٹ سیکرٹری مائیک پومپیو سے ملاقات ہوئی ہے انہوں نے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اعتراف کیا کہ مرحلہ پاکستان کی کوششوں کے بغیر طے ہونا ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے مستقبل میں بھی پاکستان کی طرف سے مثبت کردار ادا کرتے رہنے کی توقع کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے پومپیو سے کہا کہ آج تاریخی معاہدے پر دستخط سے جو فضا قائم ہوئی ہے اسے برقرار رہنا چاہیے اب جلد از جلد قیدیوں کے تبادلے کے اقدامات ہونے چاہئیں۔مارچ کی ابتداء میں ایک جامع وفد تشکیل دیا جائے جو انٹرا افغان مذاکرات کا آغاز کرے تاکہ لوگوں کے اعتماد میں اضافہ ہو اور وہ سمجھیں کہ جن نکات پر اتفاق ہوا اب ان پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بہت پہلے کہا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اسے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔ آج دنیا نے تاریخی لمحات کو دیکھا ہے آج قطری وزیر اعظم نے اپنے ابتدائیہ کلمات میں برملا کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا واحد حل بامقصد مذاکرات ہیں،ابھی سفر باقی ہے راستہ سہل نہیں ہے لیکن آج پوری دنیا اس عزم کا اظہار کر رہی ہے کہ سفارتی ذرائع کو طاقت کے استعمال پر فوقیت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ ملاں برادر کا بیان حوصلہ افزا تھا۔میں قطر کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے بہترین میزبانی کا حق ادا کیا۔