اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد منگل اور بدھ کی درمیانی رات 12 بجے سے ملک بھر کے تمام شہروں کے مابین ریلوے آپریشن معطل کر دیا گیا ہے، تمام ڈویژن کے حکام کوواضح ہدایات دیدیں ہیں کہ کہ ٹرین کی چھت پر کوئی سفر نہیں کرے گا اس سے جانی …
آج منگل رات 12 بجے سے ملک بھر کے تمام شہروں کے مابین ریلوے آپریشن معطل کر دیا گیا ہے ،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد منگل اور بدھ کی درمیانی رات 12 بجے سے ملک بھر کے تمام شہروں کے مابین ریلوے آپریشن معطل کر دیا گیا ہے، تمام ڈویژن کے حکام کوواضح ہدایات دیدیں ہیں کہ کہ ٹرین کی چھت پر کوئی سفر نہیں کرے گا اس سے جانی نقصانات کا اندیشہ ہے۔ منگل کو اپنے ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مسافروں کی بڑی تعداد ٹرینوں پر جا رہی تھی اس بات کا اندیشہ تھا کہ وائرس دوسرے صوبوں تک نہ پھیل جائے، 31 مارچ رات 12 بجے تک تمام ٹرینیں بند رہیں گی، آج رات آخری ٹرین چلے گی جو منزل مقصود پر پہنچنے کے بعد وہی کھڑی ہو جائے گی۔ تمام ڈویژنل سپریٹنڈنٹس کو واضح ہدایات دیں ہیں کہ ٹرینوں کی چھتوں پر کوئی مسافر نہ ہو، اس سے جانی نقصان کا اندیشہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (آج) بدھ سے لیکر آئندہ بدھ تک تمام ٹرینوں اورسٹیشنوں کی صفائی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے اگر ٹکٹ واپس کرنی ہے تو لاک ڈاﺅن کے بعد کر سکتے ہیں اور اگر ٹکٹ تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو وہ بھی سہولت فراہم کی جائے گی، اس مشکل وقت میں عوام کے تعاون پر مشکور ہوں۔








