آذربائیجان میں روسی قونصلیٹ جنرل کا دفتر کھولا جاسکتا ہے، سفیر پولاد بلبلوگلو

ماسکو ۔19اگست (اے پی پی):روس میں آذربائیجان کے سفیر پولاد بلبلوگلو نےکہا ہے کہ ان کے ملک میں روسی قونصلیٹ جنرل کا دفتر کھولا جا سکتا ہے اور یہ مسئلہ فی الحال زیر بحث ہے۔ تاس کے مطابق انہوں نے کہاکہ روس نے آذربائیجان میں قونصلیٹ جنرل کا دفتر کھولنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایاکہ آذربائیجان کے روس کے شہر یکاترینبرگ اور سینٹ پیٹرزبرگ میں قونصل جنرل …

ماسکو ۔19اگست (اے پی پی):روس میں آذربائیجان کے سفیر پولاد بلبلوگلو نےکہا ہے کہ ان کے ملک میں روسی قونصلیٹ جنرل کا دفتر کھولا جا سکتا ہے اور یہ مسئلہ فی الحال زیر بحث ہے۔ تاس کے مطابق انہوں نے کہاکہ روس نے آذربائیجان میں قونصلیٹ جنرل کا دفتر کھولنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایاکہ آذربائیجان کے روس کے شہر یکاترینبرگ اور سینٹ پیٹرزبرگ میں قونصل جنرل کے دو دفاتر ہیں اور آذربائیجان کے دفاتر کی تعداد کو دیکھتے ہوئے روس بھی قونصلیٹ جنرل کا دفتر کھولنے پر غور کررہا ہے اور اس حوالےسے اس کی مختلف تجاویز پیش کی ہیں جن پر غور کیا جارہا ہے۔