اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) آذربائیجان کی ملی مجلس کی سپیکر غفاروفہ نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو ٹیلی فون کیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے اہم امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ آذربائیجان کی سپیکر نے چیئرمین سینیٹ کو آرمینیا کی جانب سے پیدا کردہ کشیدگی پر آگاہ کیا، آرمینیا سول آبادی کو نشانہ بنا کر انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، …
آذربائیجان کی ملی مجلس کی سپیکر غفاروفہ کا چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو ٹیلی فون‘ اہم امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) آذربائیجان کی ملی مجلس کی سپیکر غفاروفہ نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو ٹیلی فون کیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے اہم امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ آذربائیجان کی سپیکر نے چیئرمین سینیٹ کو آرمینیا کی جانب سے پیدا کردہ کشیدگی پر آگاہ کیا، آرمینیا سول آبادی کو نشانہ بنا کر انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، آرمینیائی ہزاروں کی تعداد میں مہاجرین کے ساتھ ناروا سلوک کر رہا ہے۔ چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ آرمینیا کے آذربائیجان پر حملے کر شدید مذمت کرتے ہیں، آرمینیائی حملہ سے خطہ کے امن کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں، پاکستان نگورنو کاراباخ کے مسئلہ پر آذربائیجان کے نقطہ نظر کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام، پارلیمنٹ اور حکومت آذربائیجان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ اس مسئلہ کو اقوام متحدہ میں بھی اٹھائیں گے، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان اور پاکستان امن اور علاقائی ترقی پر یقین رکھتے ہیں، ہر سطح پر تعاون ایک دوسرے پر اعتماد اور بھروسے کا عکاس ہے۔ آذربائیجان کی سپیکر نے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے دوطرفہ روابط کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔








