اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) آذربائیجان کے وزیراعظم نوروز محمدوف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہارکیا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات میں مزید وسعت آئے گی۔ پاکستان میں آذربائیجان کے سفارتخانہ کی طرف سے اتوار کو یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان دونوں برادر …
آذربائیجان کے وزیراعظم نوروز محمدوف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) آذربائیجان کے وزیراعظم نوروز محمدوف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہارکیا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات میں مزید وسعت آئے گی۔ پاکستان میں آذربائیجان کے سفارتخانہ کی طرف سے اتوار کو یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان دونوں برادر ممالک کے عوام کی مرضی و منشاءسے سٹرٹیجک اور قریبی تعلقات کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔








