جدہ ۔ 25 نومبر (اے پی پی) معروف امیر ترین سعودی گھرانوں نے آرامکو کے شیئرز میں بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے،شہزادہ ولید بن طلال ان میں سے ایک ہیں۔ امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ کے مطابق الولید بن طلال، العلیان کا خاندان اور پٹرول کے شعبے میں بھاری سرمایہ لگانے والے مالدار سعودی آرامکو کے شیئرزخرید رہے ہیں۔بلومبرگ کے مطابق العلیان فیملی جو سوئس بینک اور کریڈیٹ سوئس …
آرامکو شیئرز کی دوڑ میں امیر ترین شخصیات شامل

مزید خبریں
جدہ ۔ 25 نومبر (اے پی پی) معروف امیر ترین سعودی گھرانوں نے آرامکو کے شیئرز میں بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے،شہزادہ ولید بن طلال ان میں سے ایک ہیں۔ امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ کے مطابق الولید بن طلال، العلیان کا خاندان اور پٹرول کے شعبے میں بھاری سرمایہ لگانے والے مالدار سعودی آرامکو کے شیئرزخرید رہے ہیں۔بلومبرگ کے مطابق العلیان فیملی جو سوئس بینک اور کریڈیٹ سوئس میں بڑے حصے کی مالک ہے لاکھوں ڈالر سے آرامکو کے حصص خریدنے جا رہی ہے۔آرامکو کے نمائندوں نے المجدوعی خاندان سے بھی شیئرز کے سودے سے متعلق رابطہ کرلیا ہے۔ایک اندازے کے مطابق سعودی آرامکو کے حصص کی قیمت کا تخمینہ 2 ٹریلین ڈالر کا ہے۔و اضح رہے کہ آرامکو شیئرز آپریشنز کے ذمہ دار سامبا کیپیٹل کے مطابق پہلے پانچ دنوں میں سعودی آرامکو کے 73 ارب ریال مالیت کے شیئرز خریدے گئے ہیں۔








