آرسنل انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان

لندن۔9دسمبر (اے پی پی):آرسنل کی فٹ بال ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پردفاعی چیمپئن لیورپول سے ٹاپ پوزیشن چھیننے کے بعد تاحال برقرار ہےجبکہ مانچسٹر سٹی کی ٹیم دوسرے اور آسٹن ولا کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ دفاعی چیمپئن لیورپول کی ٹیم کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ دسویں نمبر پر چلی گئی ہے۔ای ایس پی این …

لندن۔9دسمبر (اے پی پی):آرسنل کی فٹ بال ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پردفاعی چیمپئن لیورپول سے ٹاپ پوزیشن چھیننے کے بعد تاحال برقرار ہےجبکہ مانچسٹر سٹی کی ٹیم دوسرے اور آسٹن ولا کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ دفاعی چیمپئن لیورپول کی ٹیم کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ دسویں نمبر پر چلی گئی ہے۔ای ایس پی این کے مطابق اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد آرسنل کی ٹیم کے سب سے زیادہ 33پوائنٹس ہیں اور وہ ای پی ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم 31 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور آسٹن ولا کی ٹیم 30 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔

دفاعی چیمپئن لیورپول کی ٹیم تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلی گئی ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ کے 34 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 127واں ایڈیشن ہے ۔ لیگ میں شامل تمام 20 ٹیموں نے اپنے 15،15 میچز کھیل لئے ہیں ۔ آرسنل کی ٹیم 15 میچز کھیل چکی ہے اور 10میچز میں فتح حاصل کی ہے اور وہ سب سے زیادہ 33 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے ۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے بھی 15 میچز کھیلے ہیں جن میں اس کو 10 میچز میں فتح نصیب ہوئی اور وہ 31 پوائنٹس کے ساتھ دوسرےنمبر پر ہے۔

آسٹن ولا کی ٹیم 30 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ کرسٹل پیلس کی ٹیم نے بھی 15 میچز کھیلے ہیں اور 7 میں کامیابی حاصل کی ہے تاہم 26 پوائنٹس کے ساتھ وہ چوتھے نمبرپر ہے۔اسی طرح چیلسی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں کے 25،25 مساوی پوائنٹس ہونے کے ساتھ یہ ٹیمیں بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔ ایورٹن کے 24 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔اسی طرح برائٹن اینڈ ہوو البیون، سندرلینڈ اور دفاعی چیمپئن لیورپول کے 23،23 پوائنٹس مساوی ہیں اور وہ ٹیبل پر بالترتیب آٹھویں ، نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔

وولور ہیمپٹن کی ٹیم بھی 15 میچز کھیل چکی ہے اور 15 میچز میں سے تاحال کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے ۔واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ کے رواں سیزن میں شامل 20 کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن لیورپول،آرسنل،آسٹن ولا،بورن مائوتھ،برینٹ فورڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون،برنلے،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،لیڈز یونائیٹڈ،مانچسٹر سٹی،مانچسٹر یونائیٹڈ،نیوکیسل یونائیٹڈ،ناٹنگھم فارسٹ،سنڈرلینڈ،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور وولور ہیمپٹن شامل ہیں۔