راولپنڈی ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سر نکلسن کارٹر کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر سکیورٹی صورتحال اور تعاون پر مذاکرات ہوئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سر نکلسن کارٹر کی ملاقات، وفود کی سطح پر سکیورٹی صورتحال اور تعاون پر مذاکرات

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سر نکلسن کارٹر کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر سکیورٹی صورتحال اور تعاون پر مذاکرات ہوئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بعد ازاں برطانوی سیکرٹری آف سٹیٹ برائے دفاع گیون ولیم سن، برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان گیرتھ بیلے اور قومی سلامتی کے مشیر مار سیڈول سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔ برطانوی قیادت نے متفقہ طور پر پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر معمولی کامیابیوں کا اعتراف کیا اور پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری اور خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مثبت کوششوں کو سراہا۔








