راولپنڈی۔ 04 جنوری (اے پی پی) پاک فو ج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے وزیر خارجہ تاروکونو نے ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جاپان کے وزیر خارجہ تاروکونوجی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے تو انھیں چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ‘مہمان شخصیت نے یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ جاپان کے وزیر خارجہ تاروکونوکو علاقائی …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے وزیر خارجہ تاروکونو کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 04 جنوری (اے پی پی) پاک فو ج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے وزیر خارجہ تاروکونو نے ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جاپان کے وزیر خارجہ تاروکونوجی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے تو انھیں چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ‘مہمان شخصیت نے یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ جاپان کے وزیر خارجہ تاروکونوکو علاقائی سلامتی کے لئے تعاون اور دہشت گردی کے خلاف کردار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ جاپان کے وزیر خارجہ تاروکونونے علاقائی امن و سلامتی کے لئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا اور سراہا ۔جاپانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جاپان پاکستان کے ساتھ سلامتی کے شعبے میں تعاون بالخصوص انسداد دہشت گردی کو مزید بڑھانے کا خواہشمند ہے۔جاپانی وزیر خارجہ نے آئی ڈی پیز کی بحالی اور پاک افغان سرحد کے لئے سکینگ آلات کی فراہمی کے حوالے سے بھی بتایا ۔







