آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عمان رائل فورس کے ایئر وائس مارشل ماتیر بن علی بن ماتیر کی ملاقات

راولپنڈی ۔ 4 اپریل (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے عمان رائل فورس کے ایئر وائس مارشل ماتیر بن علی بن ماتیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پیشہ وارانہ امور بشمول علاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعرات کو عمان رائل فورس ایئر وائس مارشل ماتیر بن …

راولپنڈی ۔ 4 اپریل (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے عمان رائل فورس کے ایئر وائس مارشل ماتیر بن علی بن ماتیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پیشہ وارانہ امور بشمول علاقائی سلامتی کے امور زیر غور آئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعرات کو عمان رائل فورس ایئر وائس مارشل ماتیر بن علی بن ماتیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ مہمان شخصیت نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور خطہ کے امن و امان کےلئے کوششوں کو سراہا۔

مزید خبریں

Leave a Reply