آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاجنوبی وزیرستان کے دورہ کے موقع قبائلی عمائدین پر خطاب

راولپنڈی ۔ 29 اگست (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں آپریشنز کے نتیجے میں حاصل فوائد کو خراب کرنا چاہتی ہیں، ہمیں بد امنی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانا ہو گا،دہشت گردی اور ترقیاتی کام ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ہمیں بدامنی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانا ہو گا، مقامی آبادی اس حوالے سے اپنی توجہ مرکوز …

راولپنڈی ۔ 29 اگست (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں آپریشنز کے نتیجے میں حاصل فوائد کو خراب کرنا چاہتی ہیں، ہمیں بد امنی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانا ہو گا،دہشت گردی اور ترقیاتی کام ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ہمیں بدامنی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانا ہو گا، مقامی آبادی اس حوالے سے اپنی توجہ مرکوز رکھے، قیامِ امن کے لئے قبائلی عمائدین کا سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون قابلِ تعریف ہے، علاقہ میں بڑے پیمانے پر امن واپس آ چکا ہے تاہم دوبارہ شورش کی روک تھام یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔وہ بدھ کو جنوبی وزیرستان کے دورہ کے موقع پر قبائلی عمائدین سے خطاب کر رہے تھے۔